کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا» کا بیان
حدیث نمبر: 1115
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَسَّانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْكَرْمَانِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ الْبُرْهَانَ الَّذِي رَأَى يُوسُفُ يَعْقُوبُ .
مظاہر امیر خان
زہری رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے حمید بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے خبر دی کہ وہ برہان جسے سیدنا یوسف علیہ السلام نے دیکھا، وہ سیدنا یعقوب علیہ السلام تھے۔
حدیث نمبر: 1116
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { لَوْلا أَنْ رَأَى بُرْهَانَ رَبِّهِ } - قَالَ: حَلَّ الْهِمْيَانَ وَجَلَسَ مِنْهَا مَجْلِسَ الْخَاتِنِ، فَنُودِيَ: أَتَزْنِي يَا ابْنَ يَعْقُوبَ فَتَكُونُ بِمَنْزِلَةِ الطَّائِرِ ذَهَبَ يَطِيرُ فَسَقَطَ رِيشُهُ . ؟
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: جب یوسف علیہ السلام نے اپنی کمر بند کھولی اور اس عورت کے قریب ایسے جا بیٹھے جیسے ختنہ کرنے والا بیٹھتا ہے، تو ایک ندا آئی: اے یعقوب کے بیٹے! کیا تو زنا کرے گا؟ پس یوسف علیہ السلام ایسے ہو گئے جیسے ایک پرندہ اڑا اور اس کے سارے پر جھڑ گئے۔
حدیث نمبر: 1117
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يُسْأَلُ: مَا بَلَغَ مِنْ هُمُومِ يُوسُفَ ؟ قَالَ: حَلَّ الْهِمْيَانَ وَجَلَسَ مِنْهَا مَجْلِسَ الْخَاتِنِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: یوسف علیہ السلام کے ارادے کی انتہا کہاں تک پہنچی تھی؟ تو انہوں نے فرمایا: یوسف علیہ السلام نے اپنی کمر بند کھولی اور اس عورت کے قریب ایسے جا بیٹھے جیسے ختنہ کرنے والا بیٹھتا ہے۔
حدیث نمبر: 1118
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: رَأَى يَعْقُوبَ وَقَدْ عَضَّ عَلَى يَدَيْهِ، فَخَرَجَتْ شَهْوَتُهُ مِنْ أَنَامِلِهِ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے: یوسف علیہ السلام نے اپنے والد یعقوب علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھوں کو کاٹ رہے تھے، تو یوسف علیہ السلام کی شہوت ان کی انگلیوں کے پوروں سے نکل گئی۔
حدیث نمبر: 1119
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: رَأَى تِمْثَالَ يَعْقُوبَ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: یوسف علیہ السلام نے اپنے والد یعقوب علیہ السلام کا مجسمہ دیکھا۔
حدیث نمبر: 1120
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: رَأَى تِمْثَالَ يَعْقُوبَ عَاضًّا عَلَى إِصْبَعِهِ .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے فرمایا: یوسف علیہ السلام نے اپنے والد یعقوب علیہ السلام کا مجسمہ دیکھا جو اپنی انگلی کو کاٹ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 1121
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُغِيرَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: لَمَّا جَلَسَ مِنْهَا يُوسُفُ ذَلِكَ الْمَجْلِسَ وَحَلَّ السَّرَاوِيلَ حَتَّى بَلَغَتِ الثَّفِنَ - تَمَثَّلَ لَهُ يَعْقُوبُ فَضَرَبَ صَدْرَهُ بِيَدِهِ، فَقَالَ: يَا يُوسُفُ ! فَخَرَجَتْ شَهْوَتُهُ مِنْ أَنَامِلِهِ
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: جب سیدنا یوسف علیہ السلام اس عورت کے قریب بیٹھ گئے اور اپنی شلوار کو اس حد تک کھول دیا کہ ران ظاہر ہو گئی، تو سیدنا یعقوب علیہ السلام کا مجسمہ ظاہر ہوا، انہوں نے سیدنا یوسف علیہ السلام کے سینے پر ہاتھ مار کر کہا: اے یوسف! تو یوسف علیہ السلام کی شہوت ان کی انگلیوں کے پوروں سے نکل گئی۔