کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَوْ شَاءَ رَبُّكَ لَجَعَلَ النَّاسَ أُمَّةً وَاحِدَةً» کا بیان
حدیث نمبر: 1104
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ } وَكَذَلِكَ { خَلَقَهُمْ } - قَالَ: خَلَقَهُمْ لِلرَّحْمَةِ .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا اور ﴿وَكَذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ﴾ یعنی اور اسی لیے ان کو پیدا کیا کے بارے میں فرمایا: اللہ عزوجل نے انہیں رحمت کے لیے پیدا کیا۔
حدیث نمبر: 1105
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: قُرِئَ عَلَيْنَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ: { إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ } - قَالَ: أَهْلُ الرَّحْمَةِ لَا يَخْتَلِفُونَ .
مظاہر امیر خان
ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: جب ہم پر عمر بن عبد العزیز کا خط پڑھا گیا جس میں اللہ عزوجل کا فرمان ﴿إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا درج تھا، تو فرمایا: اہلِ رحمت اختلاف نہیں کرتے۔
حدیث نمبر: 1106
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَرِيزٍ الْأَزْدِيُّ، عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ: { وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَلِكَ خَلَقَهُمْ } - قَالَ: خَلَقَهُمْ لِلرَّحْمَةِ .
مظاہر امیر خان
عکرمہ رحمہ اللہ سے جب اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ وَلِذَٰلِكَ خَلَقَهُمْ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا، اور اسی لیے انہیں پیدا کیا کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: اللہ نے انہیں رحمت کے لیے پیدا کیا ہے۔
حدیث نمبر: 1107
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، قَالَ: نَا سِمَاكٌ، عَنْ عِكْرِمَةَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَلا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ } - قَالَ: مُخْتَلِفِينَ فِي الْهَوَى .
مظاہر امیر خان
عکرمہ رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَلَا يَزَالُونَ مُخْتَلِفِينَ * إِلَّا مَنْ رَحِمَ رَبُّكَ﴾ یعنی اور یہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے، سوائے اس کے جس پر تیرے رب نے رحم فرمایا کے بارے میں فرمایا: وہ خواہشات نفس میں اختلاف کرتے رہیں گے۔