کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «حَتَّى إِذَا جَاءَ أَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّورُ» کا بیان
حدیث نمبر: 1087
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَّامِ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَفَارَ التَّنُّورُ } - قَالَ: يَفُورُ الْمَاءُ يَخْرُجُ عَلَى وَجْهِهَا، فَقِيلَ لِنُوحٍ: إِذَا رَأَيْتَ الْمَاءَ قَدْ عَلَا عَلَى الْأَرْضِ فَانْزِلْ أَنْتَ وَأَصْحَابُكَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ یعنی اور جب تنور سے پانی اُبل پڑے کے بارے میں فرمایا: پانی اُبلے گا اور اس کا پانی زمین کی سطح پر ظاہر ہو جائے گا، پھر سیدنا نوح علیہ السلام سے کہا گیا: جب تم دیکھو کہ پانی زمین پر بلند ہو گیا ہے تو تم اور تمہارے ساتھی کشتی میں سوار ہو جاؤ۔
حدیث نمبر: 1088
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ - قَالَ هُشَيْمٌ: أَظُنُّهُ النُّعْمَانَ بْنَ سَعْدٍ - عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: { وَفَارَ التَّنُّورُ } - قَالَ: طُلُوعُ الشَّمْسِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَفَارَ التَّنُّورُ﴾ یعنی اور جب تنور سے پانی اُبل پڑے کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد سورج کا طلوع ہونا ہے۔