کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَأَوْحَيْنَا إِلَى مُوسَى وَأَخِيهِ أَنْ تَبَوَّآ» کا بیان
حدیث نمبر: 1072
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً } - قَالَ: كَانُوا لَا يُصَلُّونَ إِلَّا فِي الْبِيَعِ، فَقِيلَ لَهُمْ: صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ مِنْ مَخَافَةِ فِرْعَوْنَ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَاجْعَلُوا بُيُوتَكُمْ قِبْلَةً﴾ یعنی اور اپنے گھروں کو قبلہ بناؤ کی تفسیر میں فرمایا: وہ لوگ یعنی بنی اسرائیل صرف گرجا گھروں میں نماز پڑھتے تھے، تو ان سے کہا گیا: فرعون کے خوف کی وجہ سے اپنے گھروں میں نماز پڑھا کرو۔
حدیث نمبر: 1073
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: خَافُوا، فَأُمِرُوا أَنْ يُصَلُّوا فِي بُيُوتِهِمْ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: بنی اسرائیل خوف زدہ ہوئے تو انہیں حکم دیا گیا کہ اپنے گھروں میں نماز پڑھیں۔
حدیث نمبر: 1074
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، قَالَ: كَانَ نَاسٌ مُخْتَبِئِينَ فِي زَمَنِ الْحَجَّاجِ فِي عِلْيَةٍ عَنْ يَمِينِ الْمَسْجِدِ فَوْقَ بَيْتٍ، وَكَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ الْإِمَامِ الْمَكْتُوبَةَ وَيَأْتَمُّونَ بِهِ، فَسَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ: يُجْزِئُهُمْ .
مظاہر امیر خان
منصور رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ لوگ حجاج کے زمانے میں مسجد کے دائیں طرف ایک بالاخانے میں چھپے ہوئے تھے، وہ امام کے ساتھ فرض نماز ادا کرتے اور اسی کی اقتداء کرتے تھے، تو میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے اس بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: ان کی نماز ادا ہو جاتی ہے۔