کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَقَالُوا عَلَى اللهِ تَوَكَّلْنَا رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً» کا بیان
حدیث نمبر: 1070
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ }، قَالَ: لَا تُسَلِّطْهُمْ عَلَيْنَا فَيَفْتِنُونَا .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے ﴿رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾ یعنی اے ہمارے رب! ہمیں ظالم قوم کے لیے آزمائش نہ بنا کی تفسیر میں کہا: ہمیں ان پر مسلط نہ کر کہ وہ ہمیں فتنے میں ڈال دیں۔
حدیث نمبر: 1071
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ طَاوُسٍ، قَالَ: كُنَّا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ، فَابْتَرَكَ رَجُلٌ مِنَ الْأُمَرَاءِ يُقَالُ لَهُ الْهَزْهَازُ فَتَطَاوَلَ، حَتَّى مَا رَأَيْتُ فِي الْبَيْتِ أَطْوَلَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ: يَا هَزْهَازُ، لَا تَكُنْ فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ ! فَتَقَاصَرَ حَتَّى مَا رَأَيْتُ فِي الْبَيْتِ أَحَدًا أَقْصَرَ مِنْهُ .
مظاہر امیر خان
ہم سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھے کہ ایک امیر آیا جسے الہزہاز کہا جاتا تھا، وہ اکڑ کر بیٹھا یہاں تک کہ میں نے گھر میں اس سے لمبا کوئی نہ دیکھا، تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: اے ہزہاز! «لَا تَكُنْ فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِينَ» یعنی ظالم قوم کے لیے آزمائش نہ بن، تو وہ سمٹ گیا یہاں تک کہ میں نے گھر میں اس سے زیادہ چھوٹا کسی کو نہ دیکھا۔