کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا» کا بیان
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، قَالَ: نَا الْأَجْلَحُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أُمِرْتُ أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ الْقُرْآنَ ! قَالَ: قُلْتُ: سَمَّانِي لَكَ رَبِّي ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَتَلَا: { قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْتَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ } . قَالَ: بِكِتَابِ اللهِ وَبِالْإِسْلَامِ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ قرآن تم پر پڑھوں! میں نے عرض کیا: کیا میرے رب نے آپ کو میرا نام بتایا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، پھر یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ﴾ یعنی کہہ دو: اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر خوش ہو لیا کرو، یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں، اور فرمایا: اللہ کی کتاب اور اسلام اس سب سے بہتر ہیں جو وہ لوگ جمع کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1063
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ: { قُلْ بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ } - قَالَ: بِكِتَابِ اللهِ وَبِالْإِسْلَامِ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوا هُوَ خَيْرٌ مِمَّا يَجْمَعُونَ﴾ یعنی کہہ دیجیے اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ، پس اسی پر انہیں خوش ہونا چاہیے، وہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں کے بارے میں فرمایا: اللہ کی کتاب اور اسلام اس سے بہتر ہے جو لوگ جمع کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 1064
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نَا حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: { بِفَضْلِ اللهِ وَبِرَحْمَتِهِ } إِذْ جَعَلَهُمْ مِنْ أَهْلِهِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: «بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ» یعنی اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے ساتھ، یعنی جب اللہ عزوجل نے انہیں اپنے اہل میں شامل فرما لیا۔
حدیث نمبر: 1065
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ، قَالَ: { بِفَضْلِ اللهِ } الْقُرْآنُ، { وَبِرَحْمَتِهِ } الْإِسْلَامُ .
مظاہر امیر خان
ضحاک رحمہ اللہ نے فرمایا: «بِفَضْلِ اللَّهِ» یعنی اللہ کے فضل کے ساتھ، یعنی قرآن، «وَبِرَحْمَتِهِ» یعنی اور اس کی رحمت کے ساتھ، یعنی اسلام۔