کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَلَمَّا أَنْجَاهُمْ إِذَا هُمْ يَبْغُونَ فِي الأَرْضِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1057
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ رَجَاءِ بْنِ حَيْوَةَ، قَالَ: إِنِّي لَفِي مَسْجِدِ مِنًى إِذَا قَاصٌّ يَقُصُّ، فَقَالَ لِي رَجَاءُ: احْفَظْ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ، فَإِذَا الْقَاصُّ يَقُولُ: ثَلَاثُ خِلَالٍ هِيَ عَلَى مَنْ عَمِلَ بِهِنَّ ؛ الْمَكْرُ، وَالْبَغْيُ، وَالنَّكْثُ - قَالَ اللهُ: { يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَى أَنْفُسِكُمْ } { وَلا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلا بِأَهْلِهِ } { فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ }، ثُمَّ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، ثَلَاثُ خِلَالٍ لَا يُعَذِّبُكُمُ اللهُ مَا عَمِلْتُمْ بِهِنَّ ؛ الشُّكْرُ لِلهِ، وَالدُّعَاءُ، وَالِاسْتِغْفَارُ . ثُمَّ قَالَ: { مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ } { قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلا دُعَاؤُكُمْ } { وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ } .
مظاہر امیر خان
رجاء بن حیاة رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں منیٰ کی مسجد میں تھا جب ایک قصہ گو قصہ سنا رہا تھا، تو رجاء بن حیاة نے مجھ سے کہا: ان کلمات کو محفوظ کر لو۔ پھر وہ قصہ گو کہنے لگا: تین خصلتیں ہیں کہ جو ان پر عمل کرے گا وہ خود اس پر آئیں گی؛ مکر، ظلم اور عہد توڑنا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا: ﴿يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا بَغْيُكُمْ عَلَىٰ أَنْفُسِكُمْ﴾ یعنی اے لوگو! تمہارا ظلم تمہاری ہی جانوں پر ہے، اور فرمایا: ﴿وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ﴾ یعنی اور برا مکر صرف اسی پر پڑتا ہے جس نے وہ کیا ہو، اور فرمایا: ﴿فَمَنْ نَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ﴾ یعنی جو عہد توڑے تو وہ اپنے ہی خلاف توڑتا ہے، پھر کہا: اے لوگو! تین خصلتیں ایسی ہیں کہ جب تک تم ان پر عمل کرتے رہو گے اللہ عزوجل تمہیں عذاب نہیں دے گا؛ اللہ کا شکر، دعا اور استغفار۔ پھر یہ آیات تلاوت کی: ﴿مَا يَفْعَلُ اللَّهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ﴾ یعنی اللہ کو تمہیں عذاب دے کر کیا حاصل ہوگا اگر تم شکر اور ایمان لاؤ، اور فرمایا: ﴿قُلْ مَا يَعْبَأُ بِكُمْ رَبِّي لَوْلَا دُعَاؤُكُمْ﴾ یعنی کہہ دیجیے: میرا رب تمہاری پرواہ نہ کرے اگر تم دعا نہ کرو، اور فرمایا: ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ﴾ یعنی اور اللہ انہیں عذاب دینے والا نہ تھا جبکہ وہ استغفار کر رہے تھے۔