کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: تفسیر سورۃ یونس علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا مَسَّ الإِنْسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنْبِهِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1055
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ، قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَصْرَ الْكُوفَةِ، فَقُلْتُ لَهُ: لَوْ رَأَيْتَنَا زَمَنَ الْحَجَّاجِ وَأُتِيَ بِنَا هَذَا الْقَصْرَ وَبِنَا مِنَ الْحُزْنِ وَالْغَمِّ ! فَقَالَ لِي عَوْنٌ: فَمَرَرْتَ بِهِ كَأَنْ لَمْ تَدْعُهُ إِلَى ضُرٍّ مَسَّكَ ! اذْهَبْ إِلَى ذَلِكَ الْمَكَانِ وَاحَمَدِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ فِيهِ وَاذْكُرِ اللهَ - نَحْوَ هَذَا مِنَ الْكَلَامِ قَالَهُ سُفْيَانُ .
مظاہر امیر خان
محمد بن سوقہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں عون بن عبد اللہ رحمہ اللہ کے ساتھ قصرِ کوفہ میں داخل ہوا، میں نے اس سے کہا: اگر آپ ہمیں حجاج کے زمانے میں دیکھتے جب ہمیں اس قصر میں لایا جاتا اور ہمیں غم اور پریشانی لاحق ہوتی! تو عون نے مجھ سے کہا: کیا تم اس پر سے ایسے گزر گئے جیسے تم نے کبھی مصیبت میں اللہ عزوجل کو نہ پکارا ہو؟ جاؤ اس جگہ، اللہ عزوجل کا شکر ادا کرو اور وہاں اللہ عزوجل کا ذکر کرو۔ اسی مفہوم کا کلام سفیان نے نقل کیا۔