کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ» کا بیان
حدیث نمبر: 1054
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، نَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: خَرَجَ يُرِيدُ أَنْ يُجَاعِلَ فِي بَعْثٍ خَرَجَ عَلَيْهِ، فَأَصْبَحَ وَهُوَ يَتَجَهَّزُ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا لَكَ ؟ أَلَيْسَ كُنْتَ تُرِيدُ أَنْ تُجَاعِلَ ؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنِّي قَرَأْتُ الْبَارِحَةَ سُورَةَ بَرَاءَةٌ فَسَمِعْتُهَا تَحُثُّ عَلَى الْجِهَادِ .
مظاہر امیر خان
عبد الرحمن بن یزید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ وہ یعنی ایک شخص کسی لشکر میں اجرت پر شامل ہونے کا ارادہ رکھتا تھا، پس صبح کے وقت وہ تیاری کر رہا تھا، میں نے اس سے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ کیا تم نے اجرت پر جانے کا ارادہ نہیں کیا تھا؟ تو اس نے کہا: کیوں نہیں، لیکن میں نے رات کو سورہ براءت یعنی التوبہ پڑھی اور میں نے سنا کہ وہ جہاد پر ابھارتی ہے۔