کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ } - قَالَ: كَانَ النَّاسِي رَجُلًا مِنْ كِنَانَةَ، وَكَانَ ذَا رَأْيٍ فِيهِمْ، وَكَانَ يَجْعَلُ الْمُحَرَّمَ سَنَةً صَفَرًا فَيَغْزُو فِيهِ فَيُصِيبُ فِيهِ، وَسَنَةً يُحَرِّمُهُ فَلَا يَغْزُو فِيهِ، وَهُوَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ: { يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا } .
مظاہر امیر خان
ابو وائل رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ﴾ کے بارے میں فرمایا: ناسی قبیلہ کنانہ کا ایک شخص تھا، جو اپنی قوم میں بہت رائے رکھنے والا تھا، وہ ایک سال محرم کو صفر قرار دے کر اس میں جنگ کرتا اور مال غنیمت حاصل کرتا، اور دوسرے سال محرم کو حرمت والا مہینہ قرار دیتا اور اس میں جنگ نہ کرتا، اور یہی اللہ عزوجل کا فرمان ہے «يُحِلُّونَهُ عَامًا وَيُحَرِّمُونَهُ عَامًا»۔