کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ» کا بیان
حدیث نمبر: 1012
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيُّ، قَالَ: قَالَ لِي حُذَيْفَةُ: أَرَأَيْتَ قَوْلَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ: { اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللهِ } - فَقَالَ حُذَيْفَةُ: أَمَا إِنَّهُمْ لَمْ يُصَلُّوا لَهُمْ، وَلَكِنَّهُمْ كَانُوا مَا أَحَلُّوا لَهُمْ مِنْ حَرَامٍ اسْتَحَلُّوهُ، وَمَا حَرَّمُوا عَلَيْهِمْ مِنَ الْحَرَامِ حَرَّمُوهُ ؛ فَتِلْكَ رُبُوبِيَّتُهُمْ .
مظاہر امیر خان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿اتَّخَذُوا أَحْبَارَهُمْ وَرُهْبَانَهُمْ أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ﴾ کو دیکھا ہے؟ پھر سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: انہوں نے اپنے علماء اور درویشوں کے لیے سجدہ نہیں کیا تھا، لیکن وہ جو چیز ان کے لیے حلال کر دیتے اسے وہ حلال کر لیتے اور جس چیز کو ان پر حرام کرتے اسے وہ حرام مان لیتے، بس یہی ان کی ربوبیت تھی۔