کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ» کا بیان
حدیث نمبر: 1002
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: { لَوْلا كِتَابٌ مِنَ اللهِ سَبَقَ } أَنِّي أَحْلَلْتُ لَكُمُ الْغَنَائِمَ فِي عِلْمِي لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ) مِنَ الْأُسَارَى (عَذَابٌ عَظِيمٌ) يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ .
مظاہر امیر خان
سعید بن ابی سعید رحمہ اللہ نے کہا: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ﴾ یعنی اگر اللہ عزوجل کی طرف سے میرے علم میں یہ فیصلہ نہ ہو چکا ہوتا کہ میں تمہارے لیے مال غنیمت کو حلال کر دوں گا تو بدر کے دن قیدیوں سے جو کچھ تم نے لیا اس پر تمہیں بڑا عذاب پہنچتا۔