کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 993
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ } - قَالَ: يُقَسَّمُ الْخُمُسُ عَلَى خَمْسَةِ أَخْمَاسٍ ؛ فَخُمُسُ اللهِ وَالرَّسُولِ وَاحِدٌ، وَيُقَسَّمُ مَا سِوَى ذَلِكَ عَلَى الْآخَرِينَ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَأَنَّ لِلَّهِ خُمُسَهُ وَلِلرَّسُولِ﴾ کے بارے میں کہا کہ خمس کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، پس اللہ عزوجل اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ ایک ہے، اور باقی دوسرے مستحقین میں تقسیم ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 994
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ يَحْيَى بْنَ الْجَزَّارِ عَنْ سَهْمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْخُمُسِ، قَالَ: خُمُسُ الْخُمُسِ .
مظاہر امیر خان
موسیٰ بن ابی عائشہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے یحییٰ بن الجزار رحمہ اللہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خمس میں سے حصے کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: خمس کا پانچواں حصہ۔
حدیث نمبر: 995
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، فِي قَوْلِهِ: { يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ } - قَالَ: كَانَتْ لَيْلَةُ بَدْرٍ لِسَبْعَ عَشْرَةَ لَيْلَةٍ مَضَتْ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ﴾ کے بارے میں کہا کہ بدر کی رات رمضان کے مہینے کی سترہویں رات تھی۔
حدیث نمبر: 996
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ صَبِيحَةَ يَوْمِ بَدْرٍ يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ، وَفِي إِحْدَى وَعِشْرِينَ، وَفِي ثَلَاثٍ وَعِشْرِينَ ؛ فَإِنَّهَا لَا تَكُونُ إِلَّا فِي وِتْرٍ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: شبِ قدر کو رمضان کی سترہویں رات میں تلاش کرو، جو بدر کے دن یعنی ﴿يَوْمَ الْفُرْقَانِ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ﴾ کی صبح تھی، اور اکیسویں رات میں، اور تئیسویں رات میں، کیونکہ شبِ قدر صرف طاق راتوں میں ہوتی ہے۔