کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ» کا بیان
حدیث نمبر: 987
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ يَقُولُ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: { لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ } - قَالَ: سَأَلُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ بَنُو قُرَيْظَةَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ، مَا هَذَا الْأَمْرُ ؟ فَأَشَارَ إِلَى حَلْقِهِ يَقُولُ: الذَّبْحُ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ . قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو لُبَابَةَ: مَا زَالَتْ قَدَمَايَ حَتَّى عَلِمْتُ أَنِّي خُنْتُ اللهَ وَرَسُولَهُ .
مظاہر امیر خان
عبد اللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ نے مسجد کوفہ میں فرمایا: یہ آیت ﴿لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ﴾ اس وقت نازل ہوئی جب بنو قریظہ نے سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے قریظہ کے دن سوال کیا کہ ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟ تو انہوں نے اپنے گلے کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ ذبح کیا جائے گا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ سفیان کہتے ہیں کہ سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے قدم اپنی جگہ سے نہ ہٹے تھے کہ میں جان گیا کہ میں نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیانت کی ہے۔
حدیث نمبر: 988
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ أَوْ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي وَأَهْجُرَ دَارِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُجْزِئُ عَنْكَ مِنْ ذَلِكَ الثُّلُثُ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ یا سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میری توبہ یہ ہے کہ میں اپنے سارے مال سے الگ ہو جاؤں اور اس بستی کو چھوڑ دوں جہاں میں نے گناہ کیا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے مال کا تہائی حصہ چھوڑ دینا کافی ہے۔