کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ» کا بیان
حدیث نمبر: 974
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ } - قَالَ: مَا أُمِرَ إِلَّا أَنْ يَأْخُذَ مِنْ أَخْلَاقِهِمْ وَأَعْمَالِهِمْ .
مظاہر امیر خان
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ کے بارے میں کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی حکم دیا گیا تھا کہ لوگوں کی عادات اور ان کے اعمال میں سے آسانی اور نرمی کو اختیار کریں۔
حدیث نمبر: 975
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ كَيْسَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: { خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ }، وَاللهِ مَا أَمَرَ بِهَا أَنْ نَأْخُذَ إِلَّا مِنْ أَخْلَاقِ النَّاسِ، وَاللهِ لَآخُذَنَّهَا مِنْهُمْ مَا صَحِبْتُهُمْ
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے منبر پر فرمایا: اللہ عزوجل کے فرمان ﴿خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجَاهِلِينَ﴾ کا یہی مطلب ہے کہ ہمیں لوگوں کی عادات میں سے نرمی اور آسانی کو اختیار کرنا ہے، اور اللہ کی قسم! جب تک میں ان کے ساتھ رہوں گا، میں یہی طرز عمل اختیار کروں گا۔