کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَمَّا جَاءَ مُوسَى لِمِيقَاتِنَا وَكَلَّمَهُ رَبُّهُ قَالَ رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْكَ» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَوْمَ كَلَّمَ اللهُ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ كَانَ عَلَيْهِ جُبَّةُ صُوفٍ وَكِسَاءُ صُوفٍ وَسَرَاوِيلُ صُوفٍ وَكُمَّةُ صُوفٍ، وَنَعْلَانِ مِنْ جِلْدِ حِمَارٍ غَيْرِ ذَكِيٍّ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس دن اللہ عزوجل نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا، ان پر اون کا جبہ، اون کی چادر، اون کی شلوار، اون کی ٹوپی تھی اور ان کے پاؤں میں گدھے کی غیر ذبیحہ کھال کی جوتیاں تھیں۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: نَا عُمَرُ بْنُ حَمْزَةَ الْعُمَرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ كَعْبٍ الْقُرَظِيَّ، قَالَ: قِيلَ لِمُوسَى عَلَيْهِ السَّلَامُ: مَاذَا شَبَّهْتَ كَلَامَ رَبِّكَ عَزَّ وَجَلَّ مِمَّا خَلَقَ ؟ قَالَ: الرَّعْدُ . قَالَ عُمَرُ: قَالَ رَجُلٌ: قَالَ مُحَمَّدٌ: الرَّعْدُ السَّاكِنُ .
مظاہر امیر خان
محمد بن کعب قرظی رحمہ اللہ نے کہا: سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ اللہ عزوجل کے کلام کو تم نے مخلوقات میں سے کس چیز کے مشابہ پایا؟ تو فرمایا: گرج کو۔ عمر بن حمزہ العمری نے کہا: ایک شخص نے کہا: محمد بن کعب قرظی رحمہ اللہ نے فرمایا: ساکت گرج کو۔
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ الرَّبِيعَ بْنَ خُثَيْمٍ يَقْرَأُ { جَعَلَهُ دَكَّاءَ } مَمْدُودًا .
مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کو ﴿جَعَلَهُ دَكَّاءَ﴾ لمبی مد کے ساتھ پڑھتے ہوئے سنا۔