کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَبَيْنَهُمَا حِجَابٌ وَعَلَى الأَعْرَافِ رِجَالٌ» کا بیان
حدیث نمبر: 954
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ شِبْلٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُزْنِيِّ (1)، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَصْحَابِ الْأَعْرَافِ فَقَالَ: هَمْ قَوْمٌ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ بِمَعْصِيَةِ آبَائِهِمْ، فَمَنَعَهُمْ دُخُولَ الْجَنَّةِ مَعْصِيَةُ آبَائِهِمْ، وَمَنَعَهُمْ دُخُولَ النَّارِ قَتْلُهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ .
مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اصحابِ اعراف کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ عزوجل کے راستے میں قتل کیے گئے، مگر اپنے آباء کی نافرمانی کی وجہ سے جنت میں داخلے سے روک دیے گئے، اور اللہ کے راستے میں قتل ہونے کی وجہ سے جہنم میں جانے سے روک دیے گئے۔
حدیث نمبر: 955
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ قَوْمٌ قَصَّرَتْ بِهِمْ حَسَنَاتُهُمْ لِيَدْخُلُوا الْجَنَّةَ، وَتَجَاوَزَتْ بِهِمْ سَيِّئَاتُهُمْ أَنْ يَدْخُلُوهَا، فَهُمْ عَلَى سُورٍ بَيْنَ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اصحابِ اعراف وہ لوگ ہیں جن کی نیکیاں جنت میں داخلے کے لیے کم پڑ گئیں اور ان کے گناہ انہیں جہنم میں لے جانے کے لیے بھی کافی نہ ہوئے، پس وہ جنت اور جہنم کے درمیان ایک دیوار پر ہوں گے، نہ جنت میں داخل ہوئے ہوں گے اور وہ جنت میں داخل ہونے کی امید رکھتے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 956
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ قَوْمٌ قَصَّرَتْ بِهِمْ سَيِّئَاتُهُمْ عَنِ الْجَنَّةِ وَتَجَاوَزَتْ بِهِمْ حَسَنَاتُهُمْ عَنِ النَّارِ، جُعِلُوا هُنَاكَ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اصحابِ اعراف وہ لوگ ہیں جن کے گناہ جنت میں داخلے سے روکنے کے لیے ناکافی رہے اور ان کی نیکیاں جہنم میں ڈالنے کے لیے بھی ناکافی رہیں، انہیں وہاں اعراف پر رکھا جائے گا یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے۔
حدیث نمبر: 957
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ سُئِلَ عَنِ الْأَعْرَافِ، قَالَ: هُوَ الشَّيْءُ الْمُشْرِفُ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اعراف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اعراف ایک بلند جگہ کا نام ہے۔
حدیث نمبر: 958
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: أَنْبَأَنِي أَبُو مِجْلَزٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَعَلَى الأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلا بِسِيمَاهُمْ } - قَالَ: الْأَعْرَافُ مَكَانٌ مُرْتَفِعٌ، عَلَيْهِ رِجَالٌ مِنَ الْمَلَائِكَةِ يَعْرِفُونَ أَهْلَ الْجَنَّةِ بِسِيمَاهُمْ وَأَهْلَ النَّارِ بِسِيمَاهُمْ . { وَنَادَوْا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ سَلامٌ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ } فِي دُخُولِهَا، { وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ } قَالَ: أَبْصَارُ أَهْلِ الْجَنَّةِ (تِلْقَاءَ أَصْحَابِ النَّارِ { قَالُوا رَبَّنَا لا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ * وَنَادَى أَصْحَابُ الأَعْرَافِ رِجَالا } مِنَ الْكُفَّارِ { يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ * أَهَؤُلاءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لا يَنَالُهُمُ اللهُ بِرَحْمَةٍ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلا أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ }، فَهَذَا حِينَ دَخَلُوهَا .
مظاہر امیر خان
ابو مجلز رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَعَلَى الْأَعْرَافِ رِجَالٌ يَعْرِفُونَ كُلًّا بِسِيمَاهُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: اعراف ایک بلند مقام ہے جس پر کچھ فرشتے ہیں، جو اہلِ جنت کو ان کی نشانیوں سے اور اہلِ دوزخ کو ان کی نشانیوں سے پہچانتے ہیں۔ ﴿وَنَادَوْا أَصْحَابَ الْجَنَّةِ أَنْ سَلَامٌ عَلَيْكُمْ لَمْ يَدْخُلُوهَا وَهُمْ يَطْمَعُونَ﴾ یعنی وہ اہلِ جنت جنت میں داخل تو نہیں ہوئے ہوں گے لیکن داخلے کی امید رکھتے ہوں گے۔ ﴿وَإِذَا صُرِفَتْ أَبْصَارُهُمْ﴾ یعنی اہلِ جنت کی نظریں جب اہلِ دوزخ کی طرف پھریں گی ﴿قَالُوا رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ﴾، اور اصحابِ اعراف دوزخیوں میں سے چند افراد کو ان کی نشانیوں سے پہچان کر کہیں گے: ﴿مَا أَغْنَى عَنْكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ﴾، اور کہیں گے ﴿أَهَؤُلَاءِ الَّذِينَ أَقْسَمْتُمْ لَا يَنَالُهُمُ اللَّهُ بِرَحْمَةٍ﴾، اب انہیں کہا جائے گا: ﴿ادْخُلُوا الْجَنَّةَ لَا خَوْفٌ عَلَيْكُمْ وَلَا أَنْتُمْ تَحْزَنُونَ﴾، یہ اس وقت ہوگا جب وہ جنت میں داخل ہوں گے۔