کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا بَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 946
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ } - قَالَ: كَانُوا يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ عُرَاةً، فَأُمِرُوا أَنْ يَلْبَسُوا ثِيَابَهُمْ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: لوگ بیت اللہ کے گرد برہنہ طواف کرتے تھے، پھر انہیں حکم دیا گیا کہ وہ اپنے کپڑے پہن کر طواف کریں۔
حدیث نمبر: 947
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ طَاوُسٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ } - قَالَ: الثِّيَابُ .
مظاہر امیر خان
طاؤس رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد کپڑے ہیں۔