کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا» کا بیان
حدیث نمبر: 944
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللهُ أَمَرَنَا بِهَا } - قَالَ: كَانُوا يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ عُرَاةً .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَإِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً قَالُوا وَجَدْنَا عَلَيْهَا آبَاءَنَا وَاللَّهُ أَمَرَنَا بِهَا﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد یہ ہے کہ لوگ بیت اللہ کے گرد برہنہ طواف کرتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ ہمارے آباؤ اجداد یہی کرتے تھے اور اللہ عزوجل نے ہمیں یہی حکم دیا ہے۔