کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «قَالَ اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ» کا بیان
حدیث نمبر: 943
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ السُّدِّيِّ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ } - قَالَ: آدَمُ وَحَوَّاءُ، وَالْحَيَّةُ حَيْثُمَا أَدْرَكَهَا ابْنُ آدَمَ قَتَلَهَا، وَحَيْثُمَا أَدْرَكَتِ ابْنَ آدَمَ أَخَذَتْ بِعَضُدِهِ .
مظاہر امیر خان
حسن بن یزید رحمہ اللہ نے سدی رحمہ اللہ سے روایت کی کہ اللہ عزوجل کے فرمان ﴿اهْبِطُوا بَعْضُكُمْ لِبَعْضٍ عَدُوٌّ وَلَكُمْ فِي الْأَرْضِ مُسْتَقَرٌّ وَمَتَاعٌ إِلَى حِينٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہ السلام ہیں، اور سانپ بھی ان کے دشمنوں میں سے ہے۔ جہاں بھی ابن آدم کو سانپ ملے گا، وہ اسے مار ڈالے گا، اور جہاں بھی سانپ ابن آدم کو پائے گا، وہ اس کے بازو کو پکڑ لے گا۔