کتب حدیثسنن سعید بن منصورابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول «إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا» کا بیان
حدیث نمبر: 941
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، قَالَ: بَكَى مُرَّةُ الْهَمْدَانِيُّ، فَقِيلَ لَهُ: مَا يُبْكِيكَ ؟ فَقَالَ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ يَكُونَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ مِنْكُمْ بَرِيءٌ، إِنِّي أَسْمَعُ اللهَ يَقُولُ: { إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ } - فَأَخَافُ أَنْ لَا يَكُونَ اللهُ مِنَّا فِي شَيْءٍ .
مظاہر امیر خان
مرة الحمدانی رحمہ اللہ رونے لگے، تو انہیں کہا گیا: تمہیں کس بات نے رلایا؟ انہوں نے کہا: مجھے خوف ہے کہ اللہ عزوجل ہم سے بیزار ہو جائے، کیونکہ میں اللہ عزوجل کا یہ فرمان سنتا ہوں: ﴿إِنَّ الَّذِينَ فَرَّقُوا دِينَهُمْ وَكَانُوا شِيَعًا لَسْتَ مِنْهُمْ فِي شَيْءٍ﴾ یعنی بیشک وہ لوگ جو اپنے دین میں تفرقہ ڈالتے ہیں اور جماعتوں میں بٹ جاتے ہیں، ان کا تم سے کوئی تعلق نہیں، اور مجھے ڈر ہے کہ اللہ عزوجل کا ہم سے کوئی تعلق نہ ہو۔
حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 941
درجۂ حدیث محدثین: سنده ضعيف لضعف حبان ومجالد.
تخریج حدیث «انفرد به المصنف من هذا الطريق»