کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ» کا بیان
حدیث نمبر: 888
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْعَوَّامُ، قَالَ: قَالَ لِي مُجَاهِدٌ: فِيمَ السَّجْدَةُ الَّتِي فِي ص ؟ قَالَ: إِنَّ اللهَ ذَكَرَ الْأَنْبِيَاءَ ثُمَّ قَالَ: { أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ }، فَاقْتَدَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاقْتَدَيْنَا نَحْنُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
مظاہر امیر خان
عوام رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: مجاہد رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: سورہ ص کی سجدہ کس چیز پر ہے؟ فرمایا: اللہ عزوجل نے انبیاء کا ذکر فرمایا، پھر کہا ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِه﴾، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اقتداء کی، اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کی۔
حدیث نمبر: 889
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّا نَسْجُدُ فِي ص ! فَقَرَأَ: { أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهِ } - فَكَانَ دَاوُدُ فِيمَنْ أُمِرَ نَبِيُّكُمْ أَنْ يَقْتَدِيَ بِهِ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: ہم سورہ ص میں سجدہ کرتے ہیں! تو انہوں نے آیت تلاوت کی ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِه﴾، اور فرمایا: سیدنا داؤد علیہ السلام ان انبیاء میں شامل ہیں جن کی اقتداء کا تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا تھا۔