کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 885
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ } - فَلَمْ يُجِبْهُمْ بِشَيْءٍ حَتَّى جَاءَ رَجُلٌ فَأَسْلَمَ، فَلَمْ يَمْكُثْ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى جَاهَدَ فِي سَبِيلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَقُتِلَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هَذَا مِنْهُمْ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم تیمی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ یعنی وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ خلط ملط نہیں کیا، کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی جواب نہ دیا، یہاں تک کہ ایک شخص آیا، اسلام لایا، اور تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے نکلا اور شہید ہو گیا۔ تب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ان کامل ایمان والوں میں سے ہے۔
حدیث نمبر: 886
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي مَيْسَرَةَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ } - قَالَ: لَمْ يَخْلِطُوهُ بِشِرْكٍ .
مظاہر امیر خان
ابو میسرہ رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ کے بارے میں فرمایا: انہوں نے اپنے ایمان کو شرک کے ساتھ مخلوط نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 887
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتِ: { الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ } - شَقَّ ذَلِكَ عَلَى النَّاسِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَيُّنَا لَا يَظْلِمُ نَفْسَهُ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَيْسَ الَّذِي تَعْنُونَ، أَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى مَا قَالَ الْعَبْدُ الصَّالِحُ: { يَا بُنَيَّ لا تُشْرِكْ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ } . ؟
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ تو یہ بات لوگوں پر گراں گزری، اور انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون ہے جو اپنی جان پر ظلم نہ کرتا ہو؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ظلم سے وہ مراد نہیں جو تم سمجھتے ہو، کیا تم نے نہیں سنا کہ اللہ کے نیک بندے سیدنا لقمان نے کہا تھا: ﴿يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ﴾ یعنی اے میرے بیٹے! اللہ کے ساتھ شرک نہ کرنا، بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے؟