کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «قَدْ نَعْلَمُ إِنَّهُ لَيَحْزُنُكَ الَّذِي يَقُولُونَ» کا بیان
حدیث نمبر: 876
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { فَإِنَّهُمْ لا يُكَذِّبُونَكَ } - قَالَ: قَالَ: لَا يُبْطِلُونَ مَا فِي يَدَيْكَ .
مظاہر امیر خان
محمد بن کعب رحمہ اللہ اس آیت کو اس طرح پڑھتے تھے: ﴿فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ﴾، اور اس کی تفسیر میں فرماتے تھے: وہ تمہارے ہاتھ میں جو حق ہے اسے باطل نہیں کر سکتے۔
حدیث نمبر: 877
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا أَبُو مُحَمَّدٍ مَوْلَى قُرَيْشٍ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الرَّبِيعِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ يَقْرَأُ { فَإِنَّهُمْ لا يُكَذِّبُونَكَ } خَفِيفَةً .
مظاہر امیر خان
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس آیت کو «فَإِنَّهُمْ لَا يُكَذِّبُونَكَ» ہلکی یعنی آهستہ آواز سے پڑھا کرتے تھے۔