کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَإِنْ جَاءُوكَ فَاحْكُمْ بَيْنَهُمْ أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 746
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ قَالَا: إِذَا ارْتَفَعَ أَهْلُ الْكِتَابِ إِلَى حُكَّامِ الْمُسْلِمِينَ إِنْ شَاءَ حَكَمَ بَيْنَهُمْ، وَإِنْ شَاءَ أَعْرَضَ عَنْهُمْ، فَإِنْ حَكَمَ حَكَمَ بِمَا أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ .
مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ اور ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر اہلِ کتاب مسلمانوں کے حکام کے پاس فیصلہ کروانے کے لیے آئیں، تو حاکم چاہے تو ان کے درمیان فیصلہ کرے، اور چاہے تو ان سے اعراض کرے، لیکن اگر فیصلہ کرے تو اللہ عزوجل کے نازل کردہ قانون کے مطابق کرے۔