کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ» کا بیان
حدیث نمبر: 721
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا الْعَوَّامُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، فِي قَوْلِهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: { فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ } قَالَ: فَمَا أَرَى الْإِغْرَاءَ فِي هَذِهِ الْآيَةِ إِلَّا الْأَهْوَاءَ الْمُفْتَرِقَةَ وَالْبَغْضَاءَ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاءَ﴾ کے بارے میں فرمایا: میں تو اس آیت میں «إِغْرَاء» کو مختلف گمراہ کن فرقوں اور باہمی بغض و عناد کے سوا کچھ نہیں سمجھتا۔
حدیث نمبر: 722
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ: نَا الْعَوَّامُ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيَّ يَقُولُ: أَغْرَى بَعْضُهُمْ بِبَعْضٍ فِي الْجِدَالِ فِي الدِّينِ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ عزوجل نے ان میں بعض کو بعض کے خلاف دین میں جھگڑے میں لگا دیا۔
حدیث نمبر: 723
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا الْعَوَّامُ، عَنْ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ: الْخُصُومَاتُ فِي الدِّينِ تُبْطِلُ الْأَعْمَالَ .
مظاہر امیر خان
ابو ایاس رحمہ اللہ نے فرمایا: دین کے بارے میں جھگڑے اعمال کو برباد کر دیتے ہیں۔