کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ» کا بیان
حدیث نمبر: 687
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ أَبِي هُبَيْرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ فِي الْقُرْآنِ لَآيَتَيْنِ، مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا، ثُمَّ تَلَاهُمَا وَاسْتَغْفَرَ اللهَ إِلَّا غَفَرَ لَهُ، فَسَأَلُوهُ عَنْهُمَا، فَلَمْ يُخْبِرْهُمْ، فَقَالَ عَلْقَمَةُ وَالْأَسْوَدُ أَحَدُهُمَا لِصَاحِبِهِ: قُمْ بِنَا، فَقَامَا إِلَى الْمَنْزِلِ، فَأَخَذَا الْمُصْحَفَ، فَتَصَفَّحَا الْبَقَرَةَ، فَقَالَا: مَا رَأَيْنَاهُمَا، ثُمَّ أَخَذَا فِي النِّسَاءِ حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى هَذِهِ الْآيَةِ: { وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَحِيمًا } فَقَالَا: هَذِهِ وَاحِدَةٌ، ثُمَّ تَصَفَّحَا آلَ عِمْرَانَ حَتَّى انْتَهَيَا إِلَى قَوْلِهِ: { وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ }، فَقَالَا: هَذِهِ أُخْرَى، ثُمَّ أَطْبَقَا الْمُصْحَفَ، ثُمَّ أَتَيَا عَبْدَ اللهِ، فَقَالَا: هُمَا هَاتَانِ الْآيَتَانِ ؟ فَقَالَ عَبْدُ اللهِ: نَعَمْ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: قرآن میں دو ایسی آیتیں ہیں کہ بندہ کوئی گناہ کرے، پھر وہ ان آیات کو پڑھے اور اللہ سے مغفرت مانگے تو اللہ اسے معاف کر دیتا ہے، لوگوں نے ان سے پوچھا وہ کون سی آیات ہیں، تو انہوں نے نہیں بتایا، تو علقمہ رحمہ اللہ اور اسود رحمہ اللہ میں سے ایک نے دوسرے سے کہا: چلو ہم خود تلاش کرتے ہیں، تو وہ دونوں گھر گئے، مصحف اٹھایا اور سورہ بقرہ کو دیکھا مگر وہاں نہ پائیں، پھر سورہ نساء میں تلاش کرتے کرتے اس آیت پر پہنچے: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ تو کہنے لگے: یہ ایک آیت ہے، پھر سورہ آل عمران دیکھتے گئے یہاں تک کہ اس آیت تک پہنچے: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَىٰ مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ﴾ تو کہا: یہ دوسری ہے، پھر مصحف بند کیا اور سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر کہا: کیا یہی دونوں آیات ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: ہاں۔