کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ» کا بیان
حدیث نمبر: 660
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ سَلَمَةَ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ الزُّبَيْرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ ; لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ { فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا } .
مظاہر امیر خان
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے سلمہ نے روایت کیا: ایک شخص نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر کے حق میں فیصلہ فرمایا، اس پر اس شخص نے کہا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾۔