کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 625
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يُعَاقِدُ الرَّجُلَ، فَيَرِثُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ، وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَاقَدَ رَجُلًا، فَوَرِثَهُ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ”زمانہ جاہلیت میں ایک شخص دوسرے شخص سے معاہدہ کر لیتا تھا اور پھر وہ دونوں ایک دوسرے کے وارث بنتے۔“ اسی طرح سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایک شخص سے معاہدہ کیا تھا، چنانچہ اس شخص کا انتقال ہوا تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اس کے وارث بنے۔
حدیث نمبر: 626
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالأَقْرَبُونَ } قَالَ: الْعَصَبَةُ، { وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ } قَالَ: الْحُلَفَاءُ، { فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ } قَالَ: مِنَ الْعَقْلِ وَالنَّصْرِ وَالرِّفَادَةِ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَلِكُلٍّ جَعَلْنَا مَوَالِيَ مِمَّا تَرَكَ الْوَالِدَانِ وَالْأَقْرَبُونَ﴾ کی تفسیر میں فرمایا: ”یہ عصبہ ہیں۔“ اور اللہ کے فرمان ﴿وَالَّذِينَ عَقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”اس سے مراد حلفاء ہیں۔“ اور ﴿فَآتُوهُمْ نَصِيبَهُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: ”یعنی ان کو دیت، مدد اور رفادہ میں ان کا حصہ دو۔“
حدیث نمبر: 627
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ } .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ اس آیت کو ﴿عَاقَدَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ پڑھتے تھے۔