کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «إِنَّمَا التَّوْبَةُ عَلَى اللهِ لِلَّذِينَ يَعْمَلُونَ السُّوءَ بِجَهَالَةٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 596
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ، قَالَ: سَمِعْتُ الضَّحَّاكَ بْنَ مُزَاحِمٍ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ: { يَتُوبُونَ مِنْ قَرِيبٍ } قَالَ: كُلُّ تَوْبَةٍ قَبْلَ الْمَوْتِ فَهُوَ مِنْ قَرِيبٍ .
مظاہر امیر خان
ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہر وہ توبہ جو موت سے پہلے کی جائے، وہ ’قریب‘ میں شمار ہوتی ہے۔“
حدیث نمبر: 597
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْبَيْلَمَانِيِّ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مِنْ إِنْسَانٍ يَتُوبُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِيَوْمٍ، إِلَّا قَبِلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ تَوْبَتَهُ، قَالَ: فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْهُ ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَشْهَدُ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ إِنْسَانٍ يَتُوبُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِنِصْفِ يَوْمٍ، إِلَّا قَبِلَ اللهُ تَوْبَتَهُ، قَالَ: فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ ذَاكَ مِنْهُ ؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ إِنْسَانٍ يَتُوبُ قَبْلَ أَنْ يَمُوتَ بِضَحْوَةٍ إِلَّا قَبِلَ اللهُ تَوْبَتَهُ، فَأَخْبَرْتُ بِذَلِكَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: أَنْتَ سَمِعْتَ ذَلِكَ مِنْهُ ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ: أَشْهَدُ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: مَا مِنْ إِنْسَانٍ يَتُوبُ قَبْلَ أَنْ تُغَرْغِرَ نَفْسُهُ فِي شِدْقِهِ، إِلَّا قَبِلَ اللهُ تَوْبَتَهُ .
مظاہر امیر خان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! کوئی بھی انسان اپنی موت سے ایک دن پہلے توبہ کرے تو اللہ عزوجل اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے یہ بات ایک صحابی کو بتائی، تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”ہاں!“ تو انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’جو شخص اپنی موت سے نصف دن پہلے توبہ کرے، اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔’“ راوی کہتے ہیں: میں نے یہ بات ایک اور صحابی کو بتائی، تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”ہاں!“ تو انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’جو شخص اپنی موت سے ضحیٰ کے وقت توبہ کرے، اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔’“ راوی کہتے ہیں: میں نے یہ بات ایک اور صحابی کو بتائی، تو انہوں نے پوچھا: ”کیا تم نے یہ خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ میں نے کہا: ”ہاں!“ تو انہوں نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’جب تک کسی انسان کی روح حلق میں آخری سانسوں میں نہ آجائے، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے۔’“