کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَاللاتِي يَأْتِينَ الْفَاحِشَةَ مِنْ نِسَائِكُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 594
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مَنْصُورٌ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: نَا حِطَّانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خُذُوا عَنِّي، فَقَدْ جَعَلَ اللهُ لَهُنَّ سَبِيلًا، الْبِكْرُ بِالْبِكْرِ جَلْدُ مِائَةٍ، وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَالثَّيِّبُ بِالثَّيِّبِ جَلْدُ مِائَةٍ ثُمَّ الرَّجْمُ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ سے سیکھو، بےشک اللہ نے ان زناکار عورتوں کے لیے راستہ مقرر کر دیا ہے، کنوارے کی کنواری سے زنا کی صورت میں سزا سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، اور شادی شدہ کی شادی شدہ سے زنا کی صورت میں سزا سو کوڑے پھر رجم ہے۔“
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ فِرَاسٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: الْبِكْرَانِ إِذَا زَنَيَا يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ، وَالثَّيِّبَانِ يُرْجَمَانِ، وَالشَّيْخَانِ يُجْلَدَانِ وَيُرْجَمَانِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”کنوارے اگر زنا کریں تو انہیں کوڑے مارے جائیں گے اور جلاوطن کیا جائے گا، شادی شدہ زنا کریں تو انہیں سنگسار کیا جائے گا، اور بوڑھے زنا کریں تو انہیں کوڑے بھی مارے جائیں گے اور سنگسار بھی کیا جائے گا۔“