کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَابْتَلُوا الْيَتَامَى حَتَّى إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ» کا بیان
حدیث نمبر: 563
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ: لَا يُدْفَعُ إِلَى الْيَتِيمِ مَالُهُ وَإِنْ شَمِطَ، حَتَّى يُؤْنِسَ مِنْهُ رُشْدًا ؟؟ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ کہتے ہیں: یتیم کو اس کا مال نہ دیا جائے چاہے اس کے بال سفید ہو جائیں، جب تک اس میں رہنمائی کی علامت نہ دیکھی جائے۔
حدیث نمبر: 564
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: إِنَّ الرَّجُلَ لَيُشْمَطُ، وَمَا يُؤْنَسُ مِنْهُ رُشْدٌ .
مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: بعض اوقات آدمی بوڑھا ہو جاتا ہے، لیکن اس میں رشد کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔
حدیث نمبر: 565
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْدًا } قَالَ: الْعَقْلُ .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے قول ﴿فَإِنْ آنَسْتُمْ مِنْهُمْ رُشْدًا﴾ کے بارے میں کہا: اس سے مراد عقل ہے۔