کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا» کا بیان
حدیث نمبر: 559
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا سَيَّارٌ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا } - قَالَ: كَانَ الزَّوْجُ إِذَا زَوَّجَ أَيِّمَهُ أَخَذَ صَدَاقَهَا فَنُهُوا عَنْ ذَلِكَ .
مظاہر امیر خان
ابو صالح رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے قول ﴿فَإِنْ طِبْنَ لَكُمْ عَنْ شَيْءٍ مِنْهُ نَفْسًا فَكُلُوهُ هَنِيئًا مَرِيئًا﴾ کے بارے میں کہا: جب شوہر اپنی بیوہ کو بیاہتا تو وہ اس کا صداق لے لیتا تھا، سو انہیں اس سے منع کیا گیا۔
حدیث نمبر: 560
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدَةُ، قَالَ: قَالَ لِي إِبْرَاهِيمُ: هَلْ أَكَلْتَ مِنَ الْهَنِيءِ الْمَرِيءِ ؟ قَالَ: وَمَا ذَاكَ ؟ قَالَ: مِنْ مَهْرِ امْرَأَتِكَ
مظاہر امیر خان
عبیدہ رحمہ اللہ نے کہا: ابراہیم رحمہ اللہ نے مجھ سے کہا: کیا تو نے ہنیء مریء کھایا؟ میں نے کہا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: تیری بیوی کے مہر سے۔