کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ» کا بیان
حدیث نمبر: 528
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، قَالَ: نَا خُصَيْفٌ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ وَأَبِي عُبَيْدَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ } - يَقُولُ: قَاتَلَ أَلَا تَرَى أَنَّهُ يَقُولُ: { فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللهِ } الْآيَةَ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَكَأَيِّنْ مِنْ نَبِيٍّ قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ﴾ کے بارے میں فرمایا: بہت سے نبیوں کے ساتھ ان کے پیروکاروں نے جنگ کی، اور وہ اس بات کو کہہ رہے ہیں کہ ﴿فَمَا وَهَنُوا لِمَا أَصَابَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ (تو وہ اللہ کی راہ میں جو کچھ بھی انہیں پہنچا، اس سے مایوس نہ ہوئے)۔
حدیث نمبر: 529
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَتَّابٌ، عَنْ خُصَيْفٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَا سَمِعْنَا قَطُّ أَنَّ نَبِيًّا قُتِلَ فِي الْقِتَالِ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”ہم نے کبھی نہیں سنا کہ کوئی نبی جنگ میں قتل ہوا ہو۔“
حدیث نمبر: 530
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ، وَأَنَا عَوْفٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُمَا كَانَا يَقْرَآنِ: { قَاتَلَ مَعَهُ } .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ اور ابراہیم رحمہ اللہ ﴿قَاتَلَ مَعَهُ﴾ پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 531
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا عَوْفٌ، عَنِ الْحَسَنِ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ } - قَالَ: فُقَهَاءُ، عُلَمَاءُ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هِيَ الْجُمُوعُ الْكَثِيرَةُ .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ﴾ کے بارے میں فرمایا: یہ فقہاء اور علماء تھے، اور سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ یہ بہت ساری جماعتیں تھیں۔
حدیث نمبر: 532
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: الْجُمُوعُ الْكَثِيرَةُ .
مظاہر امیر خان
عکرمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ بہت ساری جماعتیں تھیں۔
حدیث نمبر: 533
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ مُزَاحِمٍ - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ } - قَالَ: الرِّبَّةُ الْوَاحِدَةُ أَلْفٌ .
مظاہر امیر خان
ضحاک بن مزاحم رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿قَاتَلَ مَعَهُ رِبِّيُّونَ كَثِيرٌ﴾ کے بارے میں فرمایا: ایک ربتہ میں ایک ہزار افراد ہوتے ہیں۔