کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ» کا بیان
حدیث نمبر: 525
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ - فِي قَوْلِهِ: { وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ } - قَالَ: ذَنْبَيْنِ فَعَلُوا، فَاحِشَةٌ ذَنْبٌ، وَظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَنْبٌ .
مظاہر امیر خان
مجاہد رحمہ اللہ نے فرمایا: اللہ عزوجل کے اس فرمان ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ﴾ کا مطلب ہے: انہوں نے دو گناہ کیے، فواحش ایک گناہ ہے اور اپنے آپ پر ظلم کرنا دوسرا گناہ۔
حدیث نمبر: 526
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ وَالْأَسْوَدِ، قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ: إِنَّ فِي كِتَابِ اللهِ لَآيَتَيْنِ، مَا أَذْنَبَ عَبْدٌ ذَنْبًا فَقَرَأَهُمَا، فَاسْتَغْفَرَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، إِلَّا غَفَرَ لَهُ: { وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللهُ } وَقَوْلُهُ: { وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَحِيمًا }
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ کی کتاب میں دو آیتیں ایسی ہیں کہ جب کوئی بندہ ان آیات کو پڑھ کر اللہ عزوجل سے استغفار کرے، تو اللہ اسے بخش دیتا ہے: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللَّهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللَّهُ﴾ (اور جب وہ کوئی برائی کریں یا اپنی جانوں پر ظلم کریں تو اللہ کو یاد کریں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگیں، اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخش سکتا ہے؟) اور اللہ کا یہ قول: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللَّهَ يَجِدِ اللَّهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ (اور جو شخص برائی کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے پھر اللہ سے استغفار کرے، تو وہ اللہ کو بخشنے والا، رحم کرنے والا پائے گا۔)