کتب حدیثسنن سعید بن منصورابوابباب: اللہ تعالیٰ کے قول «إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاللهُ وَلِيُّ الْمُؤْمِنِينَ» کا بیان
حدیث نمبر: 501
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ وُلَاةً مِنَ الْمُؤْمِنِينَ، وَإِنَّ وَلِيِّي مِنْهُمْ: أَبِي وَخَلِيلُ رَبِّي، ثُمَّ قَرَأَ: { إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَذَا النَّبِيُّ } .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نبی کے کچھ خاص ولی ہوتے ہیں، اور میرے ولی ان میں میرے والد اور میرے رب کے خلیل ہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِإِبْرَاهِيمَ لَلَّذِينَ اتَّبَعُوهُ وَهَٰذَا النَّبِيُّ﴾ (بےشک، ابراہیم سے سب سے زیادہ قریب وہ لوگ ہیں جنہوں نے ان کی پیروی کی اور یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جو ان پر ایمان لائے۔)
حوالہ حدیث سنن سعید بن منصور / كتاب التفسير / حدیث: 501
درجۂ حدیث محدثین: سنده صحيح.
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى (مستدركه) برقم: 3169، 4052، 4053، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2995، 2995 م 1، 2995 م 2، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 501، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3876، 4169، والبزار فى (مسنده) برقم: 1973، 1981، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 1009»