کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ» کا بیان
حدیث نمبر: 494
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، قَالَ: أَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ يَحْيَى بْنِ وَثَّابٍ، فَذَكَرْنَا هَذِهِ الْآيَةَ: { وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ }، وَجَاءَ الْأَسْوَدُ بْنُ يَزِيدَ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، وَعِمَامَةٍ، فَقَامَ يُصَلِّي فِي إِزَارِهِ، وَرِدَائِهِ وَنَعْلَيْهِ، فَقُلْنَا: أَيُّكُمْ يَقُومُ إِلَيْهِ فَيَسْأَلُهُ ؟ فَقَالَ يَحْيَى: أَنَا، فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ إِلَيْنَا، وَقَالَ: { وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ } .
مظاہر امیر خان
عمارة بن عمیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ہم یحییٰ بن وثاب رحمہ اللہ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور ہم نے یہ آیت ﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ﴾ کا ذکر کیا۔ اسی دوران اسود بن یزید رحمہ اللہ ایک ازار، رداء اور عمامہ باندھ کر آئے اور اپنے ازار، رداء اور جوتوں میں نماز پڑھنے لگے۔ ہم نے کہا: کون اس سے جا کر پوچھے گا؟ یحییٰ نے کہا: میں جاتا ہوں، پھر وہ اس کے پاس گئے اور اس سے سوال کیا، پھر واپس آ کر ہم سے کہا: ﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ﴾۔
حدیث نمبر: 495
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنِ الْأَسْوَدِ، أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ } .
مظاہر امیر خان
اسود بن یزید رحمہ اللہ ﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ﴾ اسی طرح پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 496
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا حُصَيْنٌ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { وَاللهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ } .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بھی ﴿وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْ﴾ اسی طرح پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 497
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ وَهُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ: { بِمَا وَضَعَتْ } . مَرْفُوعٌ - .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ ﴿بِمَا وَضَعَتْ﴾ اسی طرح پڑھتے تھے۔