کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ» کا بیان
حدیث نمبر: 452
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ قَالَ: حَدَّثَنِي ()، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، أَنَّهُ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ دَيْنٌ، فَيَقُولُ: أَثِمَ فَلَانٌ، إِنْ كُنْتَ مُوسِرًا فَأَدِّهِ، وَإِنْ كُنْتَ مُعْسِرًا فَإِلَى مَيْسَرَةٍ . فَقُلْتُ ذَلِكَ لِإِبْرَاهِيمَ . فَقَالَ: إِنَّمَا ذَلِكَ فِي الرِّبَا .
مظاہر امیر خان
ربیع بن خثیم رحمہ اللہ کا کسی شخص پر قرض تھا، تو وہ کہا کرتے: ”فلاں شخص گناہگار ہے، اگر تو صاحبِ استطاعت ہے تو قرض ادا کر، اور اگر تنگدست ہے تو آسانی کے وقت تک مؤخر کر۔“ میں نے یہ بات ابراہیم رحمہ اللہ سے کہی تو انہوں نے فرمایا: ”یہ مہلت دینا سود کے بارے میں ہے۔“
حدیث نمبر: 453
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا يُونُسُ، وَهِشَامٌ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى شُرَيْحٍ فِي حَقٍّ كَانَ لِأَحَدِهِمَا قِبَلَ الْآخَرِ، فَقَضَى عَلَيْهِ شُرَيْحٌ، وَأَمَرَ بِحَبْسِهِ، فَقَالَ رَجُلٌ عِنْدَهُ: إِنَّهُ مُعْسِرٌ، وَاللهُ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: { وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ } قَالَ: ذَلِكَ فِي الرِّبَا، وَاللهُ يَقُولُ: { إِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الأَمَانَاتِ إِلَى أَهْلِهَا }
مظاہر امیر خان
ابن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک معاملے میں شریح قاضی رحمہ اللہ کے پاس مقدمہ لے کر گئے، ان میں سے ایک کا دوسرے پر حق تھا۔ شریح نے فیصلہ اس کے حق میں دے دیا اور دوسرے شخص کو قید کرنے کا حکم دیا۔ وہاں موجود ایک شخص نے کہا: ”یہ تو تنگدست ہے، اور اللہ عزوجل اپنی کتاب میں فرماتے ہیں: ﴿وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ﴾ ’اور اگر مقروض تنگدست ہو تو اسے مہلت دو یہاں تک کہ آسانی حاصل ہو‘۔“ شریح رحمہ اللہ نے جواب دیا: ”یہ آیت سود کے معاملے میں ہے، اور اللہ عزوجل فرماتے ہیں: ﴿إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تُؤَدُّوا الْأَمَانَاتِ إِلَىٰ أَهْلِهَا﴾ ’بےشک اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے اہل کے حوالے کرو‘۔“
حدیث نمبر: 454
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَى مَيْسَرَةٍ } -، قَالَ: ذَلِكَ فِي الرِّبَا .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَإِنْ كَانَ ذُو عُسْرَةٍ فَنَظِرَةٌ إِلَىٰ مَيْسَرَةٍ﴾ ”اور اگر مقروض تنگدست ہو تو اسے مہلت دو یہاں تک کہ آسانی حاصل ہو“ کے بارے میں فرمایا: ”یہ آیت سود کے معاملے میں نازل ہوئی ہے۔“