کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً» کا بیان
حدیث نمبر: 417
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: { مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللهَ قَرْضًا حَسَنًا } قَالَ أَبُو الدَّحْدَاحِ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللهَ يُرِيدُ مِنَّا الْقَرْضَ ؟ قَالَ: نَعَمْ يَا أَبَا الدَّحْدَاحِ، قَالَ: أَرِنِي يَدَكَ، فَنَاوَلَهُ يَدَهُ، قَالَ: فَإِنِّي قَدْ أَقْرَضْتُ رَبِّي حَائِطِي - وَفِي حَائِطِهِ سِتُّمِائَةِ نَخْلَةٍ - ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْحَائِطِ، فَقَالَ: يَا أُمَّ الدَّحْدَاحِ - وَهِيَ فِي الْحَائِطِ - فَقَالَتْ: لَبَّيْكَ . فَقَالَ: اخْرُجِي فَقَدْ أَقْرَضْتُهُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب یہ آیت نازل ہوئی ﴿مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا﴾، تو سیدنا ابو الدحداح رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! کیا اللہ ہم سے قرض چاہتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اے ابو الدحداح! تو انہوں نے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھائیں، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ تھام لیا اور کہا: میں نے اپنا باغ اپنے رب کو قرض دے دیا— اور اس باغ میں چھ سو کھجور کے درخت تھے— پھر وہ اپنے باغ کی طرف آئے اور آواز دی: اے ام الدحداح! (اور وہ باغ میں موجود تھیں)، تو وہ بولیں: جی حاضر، تو انہوں نے کہا: باہر آجاؤ، میں نے اسے اپنے رب عزوجل کے لیے قرض دے دیا ہے۔