کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَمَا عَلَّمَكُمْ مَا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ» کا بیان
حدیث نمبر: 409
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا } - قَالَ: ذَلِكَ فِي الْقِتَالِ ; أَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ حَيْثُمَا كَانَ وَجْهُهُ، وَعَلَى دَابَّتِهِ حَيْثُمَا كَانَ وَجْهُهَا، يُومِئُ بِرَأْسِهِ إِيمَاءً .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے آیت ﴿فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا﴾ کے بارے میں فرمایا: یہ قتال کی حالت میں ہے کہ آدمی جہاں بھی ہو، اسی سمت میں نماز پڑھے، اور اپنی سواری پر بھی جس طرف وہ ہو، اسی جانب نماز ادا کرے، اور رکوع و سجدہ کے لیے اپنے سر سے اشارہ کرے۔
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، قَالَ: سَأَلْتُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا } قَالَ: عِنْدَ الْمُطَارَدَةِ، يُصَلِّي حَيْثُمَا كَانَ وَجْهُهُ ; رَاكِبًا، أَوْ رَاجِلًا، رَكْعَتَيْنِ، يُومِئُ إِيمَاءً، يَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ .
مظاہر امیر خان
مغیرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم رحمہ اللہ سے آیت ﴿فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا﴾ کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے فرمایا: یہ اس وقت ہے جب دشمن پیچھا کر رہا ہو، تو آدمی جس طرف بھی رخ ہو، نماز پڑھ لے، چاہے سوار ہو یا پیدل، دو رکعت ادا کرے، اور اشارے سے رکوع و سجدہ کرے، سجدے کو رکوع سے زیادہ جھک کر کرے۔
حدیث نمبر: 411
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، نَا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ قَالَ: يُصَلِّي رَكْعَةً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ، يُومِئُ إِيمَاءً .
مظاہر امیر خان
حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ آدمی جس طرف بھی رخ ہو، ایک رکعت ادا کرے اور اشارے سے رکوع و سجدہ کرے۔
حدیث نمبر: 412
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا جُوَيْبِرٍ، عَنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: إِذَا كَانَ عِنْدَ الْمُسَايَفَةِ، أَوْ كَانَ يَطْلُبُ، أَوْ يَطْلُبُهُ سَبُعٌ، فَلْيُصَلِّ رَكْعَةً رَكْعَةً حَيْثُ كَانَ وَجْهُهُ، يُومِئُ إِيمَاءً، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَلْيُكَبِّرْ تَكْبِيرَةً، أَوْ تَكْبِيرَتَيْنِ .
مظاہر امیر خان
ضحاک رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اگر جنگ کی حالت ہو، یا دشمن کا تعاقب کر رہا ہو، یا درندہ اس کا پیچھا کر رہا ہو، تو جہاں بھی رخ ہو، ایک ایک رکعت ادا کرے اور اشارے سے رکوع و سجدہ کرے، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ایک یا دو تکبیریں کہہ لے۔
حدیث نمبر: 413
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ الْوَهَّابِ بْنَ بُخْتٍ الْمَكِّيَّ يَقُولُ: إِذَا كَانَتِ الْمُسَايَفَةُ إِنِ اسْتَطَاعُوا صَلَّوْا قِيَامًا، وَإِلَّا فَرُكْبَانًا، وَإِلَّا فَالتَّكْبِيرُ، فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِيعُوا، فَلَا يَدَعُوَا ذِكْرَهَا فِي أَنْفُسِهِمْ .
مظاہر امیر خان
شعیب بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عبدالوہاب بن بخت المکی رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: جب جنگ کی شدت ہو، تو اگر ممکن ہو تو کھڑے ہو کر نماز پڑھیں، ورنہ سوار ہو کر، اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو تکبیر کہہ لیں، اور اگر یہ بھی نہ کر سکیں تو کم از کم اپنے دل میں نماز کا ذکر کرتے رہیں۔
حدیث نمبر: 414
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَابِقٌ الْبَرْبَرِيُّ، قَالَ: كَتَبَ مَكْحُولٌ إِلَى الْحَسَنِ، وَنَحْنُ عِنْدَهُ بِدَابِقٍ: فِي الْقَوْمِ يُطْلَبُونَ، فَجَاءَ كِتَابُهُ: إِنْ كَانُوا لَا يُطْلَبُونَ صَلَّوْا بِالْأَرْضِ، وَإِنْ كَانُوا يُطْلَبُونَ صَلَّوْا عَلَى دَوَابِّهِمْ .
مظاہر امیر خان
اوزاعی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ مجھے سابق بربری رحمہ اللہ نے بتایا کہ مکحول رحمہ اللہ نے حسن بصری رحمہ اللہ کو دابق میں ہمارے پاس ایک خط لکھا، جس میں ایسے لوگوں کے بارے میں پوچھا گیا جو دشمن کے تعاقب میں ہوں، تو ان کا جواب آیا: اگر وہ تعاقب میں نہ ہوں تو زمین پر نماز پڑھیں، اور اگر وہ تعاقب میں ہوں تو اپنی سواریوں پر نماز پڑھیں۔