کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَتِ الْيَهُودُ: إِنَّمَا يَكُونُ الْوَلَدُ أَحْوَلَ إِذَا أَتَى الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ مِنْ خَلْفِهَا، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: { نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ } مِنْ بَيْنِ يَدَيْهَا، وَمِنْ خَلْفِهَا، وَلَا يَأْتِيهَا إِلَّا فِي الْمَأْتَى .
مظاہر امیر خان
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ یہودیوں نے کہا: بچہ بھینگا تب پیدا ہوتا ہے جب مرد اپنی بیوی کے پاس پیچھے سے آتا ہے۔ پس اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ یعنی عورت کے پاس آگے سے آؤ یا پیچھے سے، لیکن جماع صرف شرعی راستے میں ہونا چاہیے۔
حدیث نمبر: 367
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرًا يَقُولُ: كَانَتِ الْيَهُودُ تَقُولُ: مَنْ أَتَى امْرَأَتَهُ مِنْ دُبُرِهَا فِي قُبُلِهَا، كَانَ الْوَلَدُ أَحْوَلَ، فَنَزَلَتْ: { نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّى شِئْتُمْ } .
مظاہر امیر خان
محمد بن المنکدر رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: یہودی کہا کرتے تھے کہ جو شخص اپنی بیوی کے پاس پیچھے سے لیکن شرمگاہ میں جماع کرے، تو پیدا ہونے والا بچہ بھینگا ہوتا ہے۔ پس اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿نِسَاؤُكُمْ حَرْثٌ لَكُمْ فَأْتُوا حَرْثَكُمْ أَنَّىٰ شِئْتُمْ﴾ یعنی عورت کے پاس کسی بھی انداز سے آ سکتے ہو، لیکن جماع صرف شرعی راستے میں ہونا چاہیے۔
حدیث نمبر: 368
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ هَرَمِيِّ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْوَاقِفِيِّ، عَنْ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ .
مظاہر امیر خان
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک اللہ حق بیان کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتا، تم عورتوں کے پاس دبر سے نہ جاؤ۔“
حدیث نمبر: 369
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ لَا يَسْتَحْيِي مِنَ الْحَقِّ، لَا تَأْتُوا النِّسَاءَ فِي أَدْبَارِهِنَّ .
مظاہر امیر خان
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک اللہ حق بیان کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتا، تم عورتوں کے پاس دبر سے نہ جاؤ۔“
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ اللهِ الشَّقَرِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الْقَعْقَاعِ، قَالَ: شَهِدْتُ الْقَادِسِيَّةَ وَأَنَا غُلَامٌ - أَوْ يَافِعٌ -، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللهِ فَقَالَ: آتِي امْرَأَتِي كَيْفَ شِئْتُ ؟ قَالَ: نَعَمْ . قَالَ: وَحَيْثُ شِئْتُ ؟ قَالَ: نَعَمْ . قَالَ: وَأَنَّى شِئْتُ ؟ قَالَ: نَعَمْ . قَالَ: فَفَطِنَ لَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهُ يُرِيدُ أَنْ يَأْتِيَهَا فِي مَقْعَدَتِهَا، فَقَالَ: لَا، مَحَاشُّ النِّسَاءِ عَلَيْكُمْ حَرَامٌ .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس ایک شخص آیا اور پوچھنے لگا: ”کیا میں اپنی بیوی کے پاس جیسے چاہوں آ سکتا ہوں؟“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پوچھا: ”اور جہاں چاہوں؟“ فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے پوچھا: ”اور جس طریقے سے چاہوں؟“ فرمایا: ”ہاں۔“ اتنے میں ایک شخص سمجھ گیا کہ وہ اپنی بیوی کے پاس دبر سے جانا چاہتا ہے، تو اس نے کہا: ”یہ اپنی بیوی کے پاس پچھلے راستے سے جانا چاہتا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”نہیں، عورتوں کے پچھلے راستے تم پر حرام ہیں۔“