کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُولِي الأَلْبَابِ» کا بیان
حدیث نمبر: 346
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: كَانَ نَاسٌ يَحُجُّونَ، وَلَا يَتَزَوَّدُونَ، وَيَقُولُونَ: نَتَوَكَّلُ عَلَى اللهِ، وَهُوَ رَازِقُنَا، فَنَزَلَتْ: { وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى } .
مظاہر امیر خان
ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ لوگ حج کے لیے جاتے اور زاد راہ نہ لیتے، یہ کہتے کہ ہم اللہ پر بھروسہ کرتے ہیں اور وہی ہمیں رزق دے گا، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ﴾ (اور زاد راہ لے لیا کرو، بےشک سب سے بہتر زاد تقویٰ ہے)۔
حدیث نمبر: 347
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كَانَ نَاسٌ يَحُجُّونَ بِغَيْرِ زَادٍ فَنَزَلَتْ: { وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى } .
مظاہر امیر خان
عکرمہ رحمہ اللہ نے فرمایا: کچھ لوگ بغیر زاد راہ کے حج کے لیے جاتے تھے، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَىٰ�﴾ (اور زاد راہ لے لیا کرو، بےشک سب سے بہتر زاد تقویٰ ہے)۔
حدیث نمبر: 348
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: الْكَعْكُ وَالسَّوِيقُ .
مظاہر امیر خان
شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: بسکٹ اور ستو۔
حدیث نمبر: 349
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، - فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَتَزَوَّدُوا } - قَالَ: الْكَعْكُ وَالزَّيْتُ .
مظاہر امیر خان
سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ﴿وَتَزَوَّدُوا﴾ (اور زاد راہ لے لو) سے مراد بسکٹ اور زیتون ہے۔