کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا» کا بیان
حدیث نمبر: 283
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، قَالَ: نَا مُغِيرَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا } قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ إِذَا أَتَى الْبَيْتَ مِنْ بُيُوتِ بَعْضِ أَصْحَابِهِ أَوْ بَنِي عَمِّهِ رَفَعَ الْبَيْتَ مِنْ خَلْفِهِ - أَيْ بُيُوتَ الشَّعَرِ - ثُمَّ يَدْخُلُ، فَنُهُوا عَنْ ذَلِكَ وَأُمِرُوا أَنْ يَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ أَبْوَابِهَا ثُمَّ يُسَلِّمُوا .
مظاہر امیر خان
مغیرہ بن مقسم رحمہ اللہ، ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل کے ارشاد: «وَلَيْسَ الْبِرُّ بِأَنْ تَأْتُوا الْبُيُوتَ مِنْ ظُهُورِهَا» کے بارے میں ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: اہل جاہلیت کے لوگ جب کسی کے گھر میں داخل ہوتے، تو وہ گھر کے پچھواڑے سے داخل ہوتے تھے، مثلاً اگر کسی کے خیمے میں جانا ہو تو وہ اسے پیچھے سے اٹھا کر داخل ہوتے تھے۔ پھر انہیں اس سے منع کیا گیا اور حکم دیا گیا کہ وہ گھروں میں دروازوں سے داخل ہوں اور سلام کریں۔