کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ» کا بیان
حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كَانَ الرَّجُلُ يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ مَا لَمْ يَنَمْ، فَنَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَحَرُمَ عَلَيْهِ الطَّعَامُ وَالشَّرَابُ إِلَى مِثْلِهَا، فَأَصَابَ رَجُلٌ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، ثُمَّ نَزَلَتِ الرُّخْصَةُ: { أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ } .
مظاہر امیر خان
عکرمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: پہلے آدمی اس وقت تک کھا پی سکتا تھا جب تک وہ نہ سوئے، پس ایک مسلمان سو گیا تو اس پر کھانا پینا حرام ہو گیا یہاں تک کہ اگلی شام ہو جائے۔ کسی شخص نے دو یا تین بار ایسا کیا، پھر یہ رخصت نازل ہوئی: ﴿أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَائِكُمْ﴾ ”تمہارے لیے روزے کی رات اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کر دیا گیا۔“