کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلاةِ إِنَّ اللهَ مَعَ الصَّابِرِينَ» کا بیان
حدیث نمبر: 231
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَنَا عُيَيْنَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، نُعِيَ إِلَيْهِ أَخُوهُ قُثَمٌ وَهُوَ فِي مَسِيرٍ، فَاسْتَرْجَعَ، ثُمَّ تَنَحَّى عَنِ الطَّرِيقِ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ أَطَالَ فِيهِمَا الْجُلُوسَ، ثُمَّ قَامَ يَمْشِي إِلَى رَاحِلَتِهِ وَهُوَ يَقُولُ: { وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلا عَلَى الْخَاشِعِينَ } .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو ان کے بھائی قثم کی وفات کی خبر دی گئی جب وہ سفر میں تھے، تو انہوں نے «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا، پھر راستے سے ہٹ کر دو رکعت نماز ادا کی، جن میں طویل بیٹھے رہے، پھر اپنی سواری کی طرف چلتے ہوئے یہ آیت پڑھتے رہے: ﴿وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ﴾ ”اور صبر اور نماز کے ذریعے مدد حاصل کرو، اور بے شک یہ بھاری ہے مگر خشوع کرنے والوں پر نہیں۔“
حدیث نمبر: 232
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، نَا خَالِدُ بْنُ صَفْوَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نُعِيَ إِلَيْهِ ابْنٌ لَهُ وَهُوَ يَسِيرُ فِي سَفَرٍ، فَنَزَلَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ اسْتَرْجَعَ، ثُمَّ قَالَ: فَعَلْنَا كَمَا أَمَرَنَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: { اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلاةِ } .
مظاہر امیر خان
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو سفر کے دوران ان کے بیٹے کی وفات کی خبر دی گئی، تو انہوں نے سواری سے اتر کر دو رکعت نماز ادا کی، پھر «إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ» پڑھا، اور فرمایا: ہم نے وہی کیا جس کا اللہ عزوجل نے ہمیں حکم دیا ہے، پھر یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ﴾ ”صبر اور نماز کے ذریعے مدد حاصل کرو۔“