کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلا تَكْفُرُونِ» کا بیان
حدیث نمبر: 229
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: سَمِعْتُ فُضَيْلًا يَقُولُ فِي قَوْلِهِ: { فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ } قَالَ: اذْكُرُونِي بِطَاعَتِي أَذْكُرْكُمْ بِمَغْفِرَتِي .
مظاہر امیر خان
فضیل رحمہ اللہ نے اللہ کے فرمان ﴿فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: مجھے اپنی اطاعت کے ساتھ یاد کرو، میں تمہیں اپنی مغفرت کے ساتھ یاد کروں گا۔
حدیث نمبر: 230
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي هَانِئٍ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَطَاعَ اللهَ فَقَدْ ذَكَرَ اللهَ، وَإِنْ قَلَّتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ لِلْقُرْآنِ، وَمَنْ عَصَى اللهَ فَقَدْ نَسِيَ اللهَ، وَإِنْ كَثُرَتْ صَلَاتُهُ وَصِيَامُهُ وَتِلَاوَتُهُ الْقُرْآنَ .
مظاہر امیر خان
خالد بن ابو عمران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی اطاعت کی، اس نے اللہ کو یاد کیا، چاہے اس کی نماز، روزہ اور قرآن کی تلاوت کم ہو، اور جس نے اللہ کی نافرمانی کی، اس نے اللہ کو بھلا دیا، چاہے اس کی نماز، روزہ اور قرآن کی تلاوت زیادہ ہو۔