کتب حدیث ›
سنن سعید بن منصور › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ إِنَّ اللهَ بِالنَّاسِ لَرَءُوفٌ رَحِيمٌ * قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ» کا بیان
حدیث نمبر: 223
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا أَبُو الْأَحْوَصِ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، حَتَّى نَزَلَتِ الْآيَةُ الَّتِي فِي الْقِبْلَةِ: { وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ } فَنَزَلَتْ بَعْدَمَا صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَمَرَّ بِأُنَاسٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُمْ يُصَلُّونَ، فَحَدَّثَهُمُ الْحَدِيثَ، فَوَلَّوْا وُجُوهَهُمْ قِبَلَ الْبَيْتِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ مہینے نماز پڑھی، یہاں تک کہ وہ آیت نازل ہوئی جو قبلہ کے بارے میں ہے: ﴿وَحَيْثُ مَا كُنْتُمْ فَوَلُّوا وُجُوهَكُمْ شَطْرَهُ﴾ ”اور تم جہاں کہیں بھی ہو، اپنا رخ اسی (کعبہ) کی طرف کرلو“۔ یہ آیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کے بعد نازل ہوئی، تو قوم میں سے ایک شخص وہاں سے نکلا اور کچھ انصار کے پاس سے گزرا جو نماز پڑھ رہے تھے، اس نے انہیں یہ خبر دی، تو انہوں نے فوراً اپنا رخ کعبہ کی طرف کر لیا۔
حدیث نمبر: 224
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ أُمِرَ أَنْ يُصَلِّيَ قِبَلَ الْكَعْبَةِ، فَخَرَجَ رَجُلٌ، فَرَأَى نَاسًا مِنَ الْأَنْصَارِ، يُصَلُّونَ قِبَلَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي قِبَلَ الْكَعْبَةِ، فَتَحَوَّلُوا جَمِيعًا قِبَلَ الْكَعْبَةِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سولہ مہینے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، پھر انہیں حکم دیا گیا کہ کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھیں۔ ایک آدمی نکلا اور انصار میں سے کچھ لوگوں کو دیکھا کہ وہ ابھی تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے، تو اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے، تو وہ سب کے سب کعبہ کی طرف متوجہ ہو گئے۔
حدیث نمبر: 225
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا شَرِيكٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ، فِي قَوْلِهِ: { وَمَا كَانَ اللهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ } قَالَ: صَلَاتَكُمْ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ .
مظاہر امیر خان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿وَمَا كَانَ اللَّهُ لِيُضِيعَ إِيمَانَكُمْ﴾ کے بارے میں فرمایا: اس سے مراد تمہاری بیت المقدس کی طرف رخ کر کے پڑھی گئی نمازیں ہیں۔
حدیث نمبر: 226
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا هُشَيْمٌ، عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ قَمْطَةَ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَمْرٍو وَنَظَرَ إِلَى الْكَعْبَةِ مِمَّا يَلِي الْمِيزَابَ، فَقَالَ: هَذِهِ الَّتِي قَالَ اللهُ: { فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا } .
مظاہر امیر خان
یحییٰ بن قمطہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے میزاب کے قریب سے کعبہ کی طرف دیکھا اور فرمایا: یہی وہ ہے جس کے بارے میں اللہ نے فرمایا ﴿فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا﴾۔
حدیث نمبر: 227
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: { فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ } قَالَ: تِلْقَاءَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ
مظاہر امیر خان
ابو العالیہ رحمہ اللہ نے اللہ عزوجل کے فرمان ﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ کے بارے میں فرمایا: یعنی مسجد حرام کی طرف۔