سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (27) قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ وَتَخُونُوا أَمَانَاتِكُمْ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ} باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ يَقُولُ فِي مَسْجِدِ الْكُوفَةِ: نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: { لا تَخُونُوا اللهَ وَالرَّسُولَ } - قَالَ: سَأَلُوا أَبَا لُبَابَةَ بْنَ عَبْدِ الْمُنْذِرِ بَنُو قُرَيْظَةَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ، مَا هَذَا الْأَمْرُ ؟ فَأَشَارَ إِلَى حَلْقِهِ يَقُولُ: الذَّبْحُ، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ . قَالَ: قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو لُبَابَةَ: مَا زَالَتْ قَدَمَايَ حَتَّى عَلِمْتُ أَنِّي خُنْتُ اللهَ وَرَسُولَهُ .عبد اللہ بن ابی قتادہ رحمہ اللہ نے مسجد کوفہ میں فرمایا: یہ آیت ﴿لَا تَخُونُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ﴾ اس وقت نازل ہوئی جب بنو قریظہ نے سیدنا ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ سے قریظہ کے دن سوال کیا کہ ہمارے ساتھ کیا معاملہ ہوگا؟ تو انہوں نے اپنے گلے کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ ذبح کیا جائے گا، اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ سفیان کہتے ہیں کہ سیدنا ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے قدم اپنی جگہ سے نہ ہٹے تھے کہ میں جان گیا کہ میں نے اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیانت کی ہے۔