سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
بَابُ تَفْسِيرِ سُورَةِ الْأَنْفَالِ الْآيَةُ (1) قَوْلُهُ تَعَالَى: {يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ قُلِ الأَنْفَالُ لِلهِ وَالرَّسُولِ فَاتَّقُوا اللهَ وَأَصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِكُمْ وَأَطِيعُوا اللهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ} باب: تفسیر سورۃ الأنفال باب: اللہ تعالیٰ کے قول «يَسْأَلُونَكَ عَنِ الأَنْفَالِ قُلِ الأَنْفَالُ لِلهِ وَالرَّسُولِ» کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَيَّاشِ بْنِ أَبِي رَبِيعَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى الْأَشْدَقِ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَدْرٍ فَلَقِيَ بِهَا الْعَدُوَّ، فَلَمَّا هَزَمَهُمُ اللهُ اتَّبَعَتْهُمْ طَائِفَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَقْتُلُونَهُمْ، وَأَحْدَقَتْ طَائِفَةٌ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَاسْتَوْلَتْ طَائِفَةٌ عَلَى النَّهْبِ وَالْعَسْكَرِ . ¤ فَلَمَّا رَجَعَ الَّذِينَ طَلَبُوا الْعَدُوَّ، قَالُوا: لَنَا النَّفَلُ، نَحْنُ طَلَبْنَا الْعَدُوَّ، وَبِنَا نَفَاهُمُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ وَهَزَمَهُمْ . وَقَالَ الَّذِينَ أَحْدَقُوا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَنْتُمْ بِأَحَقَّ بِهِ مِنَّا، بَلْ هُوَ لَنَا ; نَحْنُ أَحْدَقْنَا بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَنَالَهُ مِنَ الْعَدُوِّ غِرَّةٌ ! وَقَالَ الَّذِينَ اسْتَوْلَوْا عَلَى النَّهْبِ وَالْعَسْكَرِ: مَا أَنْتُمْ بِأَحَقَّ بِهِ مِنَّا، بَلْ هُوَ لَنَا ؛ نَحْنُ اسْتَوْلَيْنَا عَلَيْهِ وَأَحْرَزْنَاهُ .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بدر کے لیے نکلے اور دشمن سے مقابلہ ہوا، جب اللہ عزوجل نے دشمن کو شکست دی تو مسلمانوں کا ایک گروہ دشمن کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے لگا، ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد جمع ہو گئی، اور ایک جماعت مالِ غنیمت اور لشکر پر قابض ہو گئی، پھر جب دشمن کا پیچھا کرنے والے واپس آئے تو کہنے لگے: مالِ غنیمت پر ہمارا حق ہے، ہم نے دشمن کا تعاقب کیا اور اللہ عزوجل نے ہمارے ہاتھوں ان کو بھگایا اور شکست دی، اور جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پہرہ دیا تھا، انہوں نے کہا: تمہیں ہم پر کوئی ترجیح حاصل نہیں، بلکہ مالِ غنیمت ہمارا ہے، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حفاظت کی کہ دشمن کی کوئی غفلت ان پر اثر انداز نہ ہو، اور جنہوں نے مالِ غنیمت پر قبضہ کیا تھا، انہوں نے کہا: تمہیں ہم پر کوئی فوقیت حاصل نہیں، بلکہ یہ مال ہمارا ہے، ہم نے اس پر قبضہ کیا اور اسے محفوظ بنایا۔