سنن سعید بن منصور
كتاب التفسير— تفسیر کی کتاب
الْآيَةُ (23) قَوْلُهُ تَعَالَى: {وَاللهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ} . باب: اللہ تعالیٰ کے قول «وَاللهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ» کا بیان
حدیث نمبر: 871
حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، قَالَ: نَا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقْرَؤُهَا { وَاللهِ رَبِّنَا } . ¤ فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّ أَصْحَابَنَا يَقَرَؤُونَ { وَاللهِ رَبِّنَا } ! قَالَ: هَكَذَا أَقْرَأَنِيهَا عَلْقَمَةُ .مظاہر امیر خان
شعیب بن الحبحاب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے عامر شعبی رحمہ اللہ کو یہ آیت اس طرح پڑھتے سنا: ﴿وَاللهِ رَبِّنَا﴾۔ میں نے ان سے کہا: ہمارے ساتھی بھی «وَاللهِ رَبِّنَا» ہی پڑھتے ہیں! تو انہوں نے فرمایا: مجھے علقمہ رحمہ اللہ نے اسی طرح پڑھایا تھا۔